جڑانوالہ کا واقعہ افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے،آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور مکمل طور پر ناقابل برداشت ہے۔

آئی ایس پی آرانٹرنشپ پروگرام کےشرکاء سےخطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک اورناقابل برداشت ہے،کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی،ایسےعناصرکی ہمارےمعاشرےمیں کوئی جگہ نہیں،رنگ ونسل کی تفریق سےبالاترپاکستان کےتمام شہری برابرہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سچ، آدھا سچ، جھوٹ، غلط معلومات اور غلط معلومات کے درمیان فرق کو سمجھیں۔

آرمی چیف نےملک میں انارکی اوربدامنی پھیلانےکیلئےدشمن قوتوں کی کوششوں کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کیخلاف بلخصوص عدم برداشت اورانتہائی رویئےکےواقعات کی کوئی گنجائش نہیں،تمام شہری بلا تفریق مذہب،جنس، ذات یا عقیدہ ایک دوسرےکیلئےبرابر ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے خطاب میں قومی ترقی میں نوجوانوں کےکردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کامستقبل ہیںنوجوان امن،ترقی،خوشحالی میں بہت زیادہ کرداراداکرسکتےہیں۔