ہزارہ ایکسپریس حادثہ، مسافروں کو سامان کی واپسی شروع

نواب شاہ: ہزارہ ایکسپریس حادثہ، ریلوے پولیس نے زیورات، نقد رقم، قیمتی سامان ورثاء کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس حادثے میں جاں بحق اور 70 سے زائد زخمیوں کا سامان ریلوے ماڈل تھانہ پولیس نے ورثاء کو دینا شروع کردیا، 8 مسافروں اور ورثاء کو ان کا سامان، زیورات، نقد رقم و بیگز واپس کردیئے گئے۔

پولیس افسران کا کہنا تھا کہ اب بھی سامان تھانے میں امانت کے طور پر محفوظ ہے، لوگ تھانے سے رجوع کریں، ہیڈ محرر صغیر بٹ کے مطابق 20 مسافروں کا سامان تھانے میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق، زخمی مسافروں کے کپڑوں اور سامان سے ریلوے پولیس کو 11 لاکھ 20 ہزار سے زائد رقم اور طلائی زیورات ملے تھے۔