کراچی: ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا آغاز کرتے ہوئے فیس شیڈول جاری کر دیا گیا، 5 سالہ ای پاسپورٹ بنوانے کی نارمل فیس 9ہزار روپے ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بعد ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا آغاز کردیا گیا۔ای پاسپورٹ اجرا کے لئے فیس شیڈول بھی جاری کر دیا ہے ، جس کے تحت 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیئے 36 صفحات کی نارمل فیس 9ہزار روپے ہوگی ۔
36 صفحات ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15ہزار روپے مقرر کردی گئی۔72صفحات ای پاسپورٹ کیلئے نارمل فیس 16ہزار500 اور ارجنٹ کی27ہزار اور 36 صفحات پر مشتمل 10سالہ پاسپورٹ کیلئےنارمل فیس 13ہزار 500اور ارجنٹ فیس 22ہزار500 مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح 72 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 اور ارجنٹ 40ہزار500 ہوگی ، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔