کراچی : میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو سیف سٹی بنانےکافیصلہ کرلیا گیا ہے،4ہزار نئےکیمرے لگائے جائیں گے، پولیس کے پاس 17 لاکھ جرائم پیشہ افرادکاجو کوائف ہیں انہیں بھی میچ کیاجاسکے گا، ملیر میں بچےکےگٹر میں گرنےکاواقعہ انتہائی افسوس ناک اور شرم ناک ہے،تمام یوسیز کے چیئرمین کو 75-75 گٹر کےڈھکن فراہم کئے جائیں گے، گٹرکےڈھکن خودبنانےکافیصلہ کیا ہے، شہر میں 150 غیرقانونی ہائیڈرنٹس ہیں، جن کےخلاف کارروائی جاری ہے، ریڈلائن تیزی سےمکمل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے.
ان خیالات کااظہار انہوں نےکراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کےدفترمیں عہدیداران اورممبران سےخطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرسٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نجمی عالم،یوسی چیئرمین عنایت اللہ مروت، ایسوسی ایشن کےصدررضوان عرفان اورعہدیداران بھی موجود تھے۔میئرکراچی نےکہا کہ کراچی کے مسائل میں پانی، سیوریج، ٹرانسپورٹ اورروڈانفراسٹریکچرکےعلاوہ نا امیدی بھی آگئی ہے، لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات آگئی ہےکہ اس شہر میں اورملک میں رہنےکاکوئی فائدہ نہیں، ہمیں لوگوں کااعتماد بحال کرناہے، ہمارے لوگ اسی مٹی میں دفن ہیں ہمارا مستقل اسی سےوابستہ ہے، ہمیں ہی اسے ٹھیک کرناہے اور آگے لےکرجاناہے،میں اپنی پارٹی کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ مل جل کر کام کریں گے شہر کو بہتر کریںگے
انہوں نےکہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہی صدر میں جہانگیر پارک، ایمپریس مارکیٹ کےاطراف گرین زون، تبت سینٹرکےسامنے کی سڑک، صدرکےگارڈن تک زیب النساءاسٹریٹ بناکردی ہے، ایم اے جناح روڈپرکام جاری ہے کچھ مسائل درپیش ہیں جنہیں حل کیاجارہاہے، پانی کےمعاملات خراب ہیں، اسی طرح سیوریج کے مسائل بھی ہیں۔میئرکراچی نےکہاکہ ہم گٹرکے ڈھکن خود نہیں چراتے ،زمینی حقائق یہ ہے کہ ان گٹر کے ڈھکنوں کو ہیرونچی لے جاتے ہیں، شہری پولیس کو اطلاع دینےکے بجائے ان کی ویڈیو بناکراپنافرض اداکردیتے ہیں، پلوں کی دیواروں کو توڑکر سریا نکالا جاتاہے، لائٹیں اور کھمبے تک نکال لئےجاتے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ پانی چوری کیاجاتا ہے، 100 ایم جی ڈی پانی لائن میں سپلائی کیاجاتاہے جس کا 10 فیصدعام شہریوں تک پہنچتاہے ،راستے سےکارخانےاور فیکٹریوں کےمالکان پانی چوری کرلیتے ہیں،نالوں پر کام چل رہا، شاہراہ نور جہاں اور مکمل کررہے ہیں، ہم کے ایم سی کی مارکیٹوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں پرپابندی عائد کررہے ہیں۔