سیما حیدر نے بھارتی شہریت کیلئے درخواست دیدی

نئی دہلی: چار بچوں سمیت پاکستان سے بھاگ کر بھارت جانے اور ہندومذہب قبول کرکے سچن مینا نامی ہندولڑکے سے شادی کرنے والی سیما حیدر نے بھارت کی شہریت حاصل کرنے کے لئے صدر دروپدی مرمو کو درخواست دے دی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ایڈووکیٹ اے پی سنگھ نے یہ پٹیشن سیما حیدر کے ایماءپر بھارتی سپریم کورٹ کے ذریعے کی ہے۔پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ سیما حیدر نے اپنی مرضی سے ہندومذہب قبول کرکے یہاں ایک ہندولڑکے سے شادی کی ہے۔ وہ بھارتی ثقافت اور تہذیب سے متاثر ہو کر یہاں آئی ہے اور مستقل یہاں رہنا چاہتی ہے، چنانچہ اسے ملک بدر نہ کیا جائے اور بھارت کی شہریت دے دی جائے۔پٹیشن میں ایڈووکیٹ اے پی سنگھ کی طرف سے عدنان سمیع خان کی مثال بھی دی گئی ہے۔