اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں جبکہ یہ مقدمہ جی الیون مرکز کے رہائشی ناصر اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ شایان علی کی چھ اگست کو سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز وائرل ہوئیں جن میں وہ جج کی زندگی کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ پانچ وڈیوز میں شایان علی نے جج کو بھی دھمکیاں بھی دیں اور ہمایوں دلاور کے ٹریننگ کے مقام کے باہر بھی لوگوں کا مجمع بھی اکٹھا کیا۔