اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی میچور ہے، خارجہ پالیسی، معاشی پالیسی سےجڑی ہے، ہم سب کی ترجیح معیشت ہے۔
حلف اٹھانے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک سے بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے،بھارتی تنگ نظری کے باوجود پاکستان نے کرکٹ ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا،پاکستان نے کرکٹ ٹیم بھجوا کر اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ کیا، بھارت کے ساتھ کشمیر اور سیاچن کے مسائل کا عالمی معاہدوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کےامریکا، چین، سعودی عرب سمیت تمام ممالک سے قریبی مراسم ہیں،چین قریبی دوست، محسن ہے، چین سے ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں،افغانستان سمیت خطے کے دیگر ملکوں سے بھی بہتر تعلقات کو فروغ دیں گے،جبکہ روس یوکرین کے معاملے پرپاکستان کامؤقف واضع ہےجنگ مسائل کا حل نہیں۔
نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم زرمبادلہ ذخائر میں بہتری لائیں گے، اورملک میں بیرونی سرمایہ کاری لائیں گے،سمندر پار پاکستانیوں کیساتھ وقت گزارا،وہ ملک کا سوچتے ہیں،اُنکی معاونت لیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امریکا، کینیڈا ،یورپ اور گلف سمیت تمام اوورسیزے پاکستانی محب وطن ہیں ،اوورسیز پاکستانی، اپنے ملک و قوم سے ہرگز ناراض نہیں ہوسکتے۔