واشنگٹن : امریکی ریاست ہوائی میں مائی کے جنگلات میں لگنے والی صدی کی بدترین آگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 110ہو گئی ہے جبکہ ریاست کے گورنر نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
Our prayers are with the people of Hawai’i – but not just our prayers.
Every asset they need will be there for them.
— President Biden (@POTUS) August 17, 2023
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے تاریخی شہر مائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ اس صدی کی بدترین آتشزدگی کا واقعہ ہے جہاں اب تک 110افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گورنر جوش گرین کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں میں نمایاں طور پر اضافہ ہو سکتا ہے۔