جنرل اسمبلی کے اجلاس کا آغاز 5 ستمبر بروز منگل سے ہوگا، فائل فوٹو
جنرل اسمبلی کے اجلاس کا آغاز 5 ستمبر بروز منگل سے ہوگا، فائل فوٹو

ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں، نگراں وزیر اعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت کو اقلیت کا خیال رکھنا ہوگا۔ ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ نہیں ۔ قدامت پسند رجحانات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ معاشرے میں مذہبی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش تھی۔ نو مئی کے واقعات میں ملوث کے خلاف بلا امتیاز قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم  کا مزید کہنا تھا کہ معاشی مسائل کے حل کے لیے بہترین اقدامات کریں گے۔ نگراں حکومت کی  بہترین ٹیم ہے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا۔ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔