ممبئی میں کھانے میں سے چوہے کا مردہ بچہ نکلنے پر ریسٹورانٹ کو سیل کر دیا گیا۔
بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق اتوار کی رات ممبئی کے رہائشی انوراگ سنگھ اور اس کے دوست امین نے پنجابی کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے باندرہ کے ریسٹورانٹ کا رُخ کیا جہاں اُن کا رات کا کھانا ایک ڈراؤنے خواب میں بدل گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جب انوراگ سنگھ کو پتہ چلا کہ چکن کری میں موجود گوشت دراصل ایک مردہ چوہے کا ہے تو اُس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔انوراگ سنگھ نے ثبوت کے طور پر اپنی تھالی کی تصویریں اور ویڈیو بنا لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کو شکایت ملنے پر ممبئی کے مذکورہ ریسٹورانٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔