کراچی: اورنگی سیکٹر ساڑھے 11 میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا عہدیدارقتلہوگیا۔ واردات کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جارہا، پولیس کے مطابق مقتول کو قریب سے 10 گولیاں ماری گئیں، 2 ہتھیار استعمال ہوئے، مقتول کی شناخت امجد حسین کے نام سے ہوئی، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اور 30 بور کے خول ملے ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر 3 ملزمان سوار تھے، 2 ملزم بیک اپ پر بھی موجود تھے، سی سی ٹی وی کیمرے تلاش کئے جارہے ہیں۔نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔