خیبر پختونخوا کی نئی نگراں کابینہ آج حلف اٹھائے گی

پشاور (اُمت نیوز) خیبرپختونخوا کی نئی نگراں کابینہ آج حلف اٹھائے گی، 9 وزرا ، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجی صوبائی کابینہ کی سمری منظوری کر لی ہے، حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس میں ہو گی۔
سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائر ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ اور ڈاکٹر محمد قاسم جان کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلیٰ کے مشیر اور ظفراللہ خان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں۔