عثمان ڈار کی رہائش گاہ سمیت سیکرٹریٹ فیکٹری اور شوروم سیل

 

سیالکوٹ(اُمت نیوز)سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی رہائش گاہ سمیت سیکرٹریٹ فیکٹری اور شوروم سیل کردیئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور عمرڈار متعدد مقدمات میں اشتہاری ہیں۔
سول جج بانو قدسیہ کے حکم پر گھر سمیت دیگر جائیدادوں کو سیل کرنے نوٹسز لگا دیے گئے ہیں۔
اس دوران آپریشن ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جبکہ رہائش گاہ کو سیل کرنے کے دوران گھر پر کوئی فیملی ممبر موجود نہ تھا۔
واضح رہے کہ دوران آپریشن پولیس کی جانب سے فیکٹری میں موجود سیکیورٹی گارڈ اور ورکرز کو باہر نکال دیا گیا۔