خیرپور (اُمت نیوز)خیرپور میں گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس کے حوالے سے اہم خبر سامنےآئی ہے کہ مرکزی ملزمہ حنا شاہ بیرون ملک فرار ہو گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم حنا شاہ قانون کی گرفت میں نہ آ سکی ، حنا شاہ نے سکھر ہائی کورٹ سے 7 دن کی عبوری ضمانت لے رکھی ہے،قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حنا شاہ بیرونی ملک فرار ہوگئی ہیں،خیرپور فاطمہ قتل کیس میں حویلی سے فرار ہونے والی 2لڑکیوں نے بھی حنا شاہ کے ظلم کی داستانِ سنا دی ۔
واضح رہے کہ خیر پور کے علاقے رانی پور میں مبینہ تشدد سے کمسن ملازمہ کی ہلاکت کا معاملہ چند روز قبل پیش آیا تھا ، مقدمے میں نامزد ملزمہ حنا شاہ کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ سکھر نے منظور کرلی،ایڈووکیٹ سہیل کھوسو کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نےحنا شاہ کی سات روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے جسٹس اقبال کلھوڑو نے 30ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی، عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ عبوری ضمانت کے دوران حنا شاہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرے گی۔