اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری نوشاد علی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
نوشاد علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 5.30 بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائےگی۔
خیال رہے کہ نوشاد علی نے پی سی بی کے سلیکٹر، ٹیم مینیجراور دیگر کئی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔
ورلڈکپ شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ سابق آئی سی سی میچ ریفری بھی رہے ہیں۔