شاہ محمود قریشی کے بعد اسد عمر بھی سائفر کیس میں گرفتار

اسلام آباد(اُمت نیوز)وائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے بعد سابق جنرل سیکریٹری اسد عمر کو سائفر کیس گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا ہے ،اس سے قبل شاہ محمود قریشی کو بھی سائفر کیس میں حراست میں لیا گیا تھا ۔
شاہ محمود پر سائفر میں موجود اطلاعات غیر مجاز افراد تک پہنچانے کا الزام ہے،سابق وزیر خارجہ کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9لگائی گئی
انہیں آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔