جہلم ویلی (اُمت نیوز)آزادکشمیر کےضلع جہلم ویلی میں پیش آنے والا ایک اور ظلم اور تشدد کا واقعہ ،بااثر افراد غریب نوجوان سے جوتے چٹواتے اور تذلیل کرتے رہے ، جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وادی کھلانہ میں تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک حبیب مغل نامی نوجوان کو بااثر افراد جوتے اور پاوں چٹوا رہے ہیں ،
جہلم ویلی پولیس بااثر افرادکے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تا کہ ہر کوئی اپنی عدالت لگا کر اسطرح کسی مظلوم کی تذلیل نہ کرے۔