اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا خدا گواہ ہے میں نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر دستخط نہیں کیے ۔
تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ”خدا گواہ ہے میں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے ، میں نے پاکستان آر می ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر بھی دستخط نہیں کیے۔
میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ اورآرمی ترمیمی بل 2023 سے متفق نہیں ،عملے سے کہا بغیر دستخط بلز مقرر ہ وقت میں واپس کریں تاکہ غیر موثر بنا یا جا سکے ،عملے سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا بل واپس جا چکے ؟یقین دلایا گیا کہ وہ بل واپس بھیج دیے گئے ہیں “۔
صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ” آج مجھے معلوم ہوا کہ میرے سٹاف نے میرے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے،اللہ سب جانتا ہے، وہ معاف کرنے والا ہے،میں ان سے بھی معافی مانگنا چاہتاہوں جو اس سے متاثر ہوں گے “۔
As God is my witness, I did not sign Official Secrets Amendment Bill 2023 & Pakistan Army Amendment Bill 2023 as I disagreed with these laws. I asked my staff to return the bills unsigned within stipulated time to make them ineffective. I confirmed from them many times that…
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) August 20, 2023
یاد رہے کہ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے بعد قانون بن چکے ہیں، گزشتہ رات عمران خان ، شاہ محمود قریشی کو سائفر مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ آج صبح اسد عمر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، سائفر کا مقدمہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیاہے ۔