خیر پور: رانی پور میں جعلی پیر کی حویلی میں کم عمر ملازمہ فاطمہ کی تشدد سے ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، میڈیکل بورڈ نے فاطمہ سے جسمانی تشدد کے تصدیق کے ساتھ زیادتی کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کیس میں ہیڈ محرر، ڈاکٹر اور کمپاﺅنڈر کا ریمانڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تفتیش میں شامل سابق ایس ایچ او رانی پور کا بھی ریمانڈ لینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
ملزمان کو حقائق مسخ کر کے لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم دفنانے کیلیے نامز دکیا جائے گا ، حویلی میں تمام بچوں کو ریسکیو کرکے ان کے گھروں میں بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیںاور حویلی میں پولیس کیمپ قائم کرکے تمام مردوں کا ڈی این اے سیمپل بھی لیا جائے گا ۔