اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے ترمیمی مسودوں پر دستخط نہ کرنے کے صدر عار ف علوی کے بیان پر رد عمل جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کی ٹویٹ غیر معمولی ، تشویشناک اورقابل تصور ہے ،ٹویٹ سے پوری قوم میں بے چینی اور اضطراب کی لہر نے جنم لیا ہے۔
یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”خدا گواہ ہے میں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے ،میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ اورآرمی ترمیمی بل 2023 سے متفق نہیں ،عملے سے کہا بغیر دستخط بلز مقرر ہ وقت میں واپس کریں تاکہ غیر موثر بنا یا جا سکے ،عملے سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا بل واپس جا چکے ؟یقین دلایا گیا کہ وہ بل واپس بھیج دیئے گئے ہیں ۔