فوج میری ہے میں نے ہمیشہ اس کا دفاع کیا اور کرتا رہوں گا، فائل فوٹو
فوج میری ہے میں نے ہمیشہ اس کا دفاع کیا اور کرتا رہوں گا، فائل فوٹو

آفیشل سیکرٹ ایکٹ اورآرمی ایکٹ پرایوان صدر کے ذرائع کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اورآرمی ایکٹ 2023 کے مسودوں پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عملے نے ہدایات کی خلاف ورزی کی تاہم اب نجی ٹی وی نے ایوان صدر کے ذرائع سے بڑا دعویٰ کر دیا ۔

نجی ٹی وی نے ایوان صدر کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ تمام بل صدر عارف علوی کے سامنے رکھ دیے گئے تھے، انہوں نے دونوں ایوانوں سے منظور 13 بل واپس کر دیے تھے جبکہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اورآرمی ایکٹ سے متعلق کوئی ہدایات نہیں دی تھیں، قانون کے تحت یہ دونوں بل ہدایات نہ آنے پراب قانون بن گئے ہیں۔

آرٹیکل 75 کے تحت اگر صدر 10 دن میں بل واپس نہ کریں تو یہ منظور سمجھا جائے گا ،دونوں بل صدر کی جانب سے طے شدہ مدت کے اندر واپس نہیں آئے ،صدر چاہتے تو پہلے ہی عوامی سطح پر ان بلوں پر اعتراض کر سکتے تھے ،صدر مملکت پہلے خاموش رہے ، جسے نیم رضا مندی کہا جائے گا ۔