اسلام آباد(اُمت نیوز)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آگئیں،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بڑا اعلان کردیا۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے لندن پہنچتے ہی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ خان صاحب کو غیرقانونی طور جیل میں رکھنے پر آج دوپہر 12 بجے شہباز شریف کی پہلی ویڈیو جاری کروں گی۔ اس بار وڈیو پیغام نہیں وڈیو جاری ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیسے بھی ہیں بہت اچھے انسان ہیں۔ میرے جھگڑے ان کے ساتھ سائڈ پر رکھتے ہوئے عمران خان میرے لیڈر ہیں اور وہ جس بہادری سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں اس لحاظ سے بھی اب مجھے اور پسند ہیں۔ میزبان کے شیخ رشید کے ساتھ تعلقات کے سوال پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے اور میرے تعلقات بیچ میں ٹھیک نہیں تھے لیکن اب ہمارے تعلقات ٹھیک ہیں۔ `