سرگودھا (اُمت نیوز)ممتازعالم دین مجتہد، مفسر قرآن علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے ہیں۔
علامہ محمد حسین نجفی کی نمازِ جنازہ سلطان المدارس سرگودھا میں شام 6 بجے ادا کی جائے گی۔
ان کے انتقال پرعلامہ ساجد حسین نقوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ محمد حسین نجفی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
علامہ محمد حسین نجفی کو محمد حسین ڈھکو کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ان کی تحریر کردہ کتب میں اثبات الامامۃ، تفسیر فیضان الرحمن شامل ہیں۔