ایف آئی اے اور شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں موجود رہی، فائل فوٹو
 ایف آئی اے اور شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں موجود رہی، فائل فوٹو

شاہ محمود قریشی آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے سامنے پیش

اسلام آباد (اُمت نیوز)سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں پیش کردیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا، ایف آئی اے نے انہیں آج ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔
شاہ محمود قریشی کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین مقدمے کی اِن کیمرہ سماعت کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 19 اگست کو ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، اور انہیں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا تھا۔