عمران خان ہر صورت فیض حمید کا ٹرائل مکمل ہونے سے پہلے رہائی چاہتے ہیں، فائل فوٹو
عمران خان ہر صورت فیض حمید کا ٹرائل مکمل ہونے سے پہلے رہائی چاہتے ہیں، فائل فوٹو

عمران خان کی مزید کیسز میں ممکنہ گرفتاری کیخلاف درخواست پراعتراض عائد

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مزید کیسز میں ممکنہ گرفتاری کیخلاف درخواست پراعتراض عائد کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا،درخواست گزار نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا،سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست ناقابل سماعت ہے۔

یاد رہے کہ وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی تھی۔