جے آئی ٹی 5 مرتبہ طلب کر چکی ہے مگر وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہورہے۔ فائل فوٹو
جے آئی ٹی 5 مرتبہ طلب کر چکی ہے مگر وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہورہے۔ فائل فوٹو

جج عاصم حفیظ کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے گریز

لاہور: رضوانہ تشدد کیس میں جج عاصم حفیظ 5 بار طلب کرنے کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں تحقیقات کیلیے سول جج عاصم حفیظ کو جے آئی ٹی 5 مرتبہ طلب کر چکی ہے مگر وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہورہے۔

جج عاصم حفیظ کا موقف ہے جب تک ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ نہیں ملتا، جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا۔ دوسری جانب جے آئی ٹی پہلے ہی رجسٹرار ہائیکورٹ کو جج عاصم حفیظ کے شامل تفیش ہونے سے متعلق لکھ چکی ہے۔

یاد رہے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس امیر بھٹی کی منظوری کے بعد جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، وہ اب راولپنڈی میں او ایس ڈی کے امور سر انجام دیں گے۔