کراچی : سائٹ ایریا اور اورنگی ٹائون میں ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سائٹ ایریا میں پیٹرول پمپ کا کیش لے جانے والا عملہ لٹ گیا اور کچھ دیر قبل اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار تھانے کی حدود میں ملزمان پیٹرول پمپ کے کیشئر سے 30 لاکھ روپے لوٹ کے فرار ہوگئے تھے۔
سائٹ ایریا میں پیٹرول پمپ کا کیش لے جانے والےعملے سے ڈاکو80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کیماڑی واردات کی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئے۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ پمپ عملے سےہونے والی واردات مشکوک ہے،عملہ بغیرسیکیورٹی گارڈ کے پیسوں کا بیگ لے کرنکلا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عملے کے مطابق دو ملزمان آئے اور بیگ چھین کرفرار ہوگئے، واردات سے متعلق پمپ کے عملے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں پاکستان بازار تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردار پیش آئی ہے۔
جہاں ملزمان پیٹرول پمپ کے کیشئر سے30 لاکھ روپے لوٹ کے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ کا کیشئرر قم بینک میں جمع کروانے جارہا تھا۔
پولیس نے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔