اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا بلوں کے تنازع پر پہلا ایکشن سامنے آ گیا،انہوں نے اپنے سیکریٹری وقار احمد کوعہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔
ایوان صدر کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر کو سیکریٹری وقار احمد کی مزید خدمات درکار نہیں، ان کی خدمات فوری طورپر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔
In view of the definite statement of yesterday, President’s Secretariat has written a letter to Principal Secretary to Prime Minister that the services of Mr. Waqar Ahmed, Secretary to President, are no more required and are surrendered to the Establishment Division, immediately.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 21, 2023
یادرہے کہ صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کے اسٹاف نے ان کی کمانڈ اور خواہشات کو مجروح کیا ہے ۔خط میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کی گریڈ 22 کی افسر مس حمیرا احمد کو صدر مملکت کی سیکریٹری تعینات کیے جانے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے ۔