لاہور: سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلیے حکومت پنجاب نے کمیٹی قائم کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فیصل علی راجہ کمیٹی کے کنوینئر مقرر کئے گئے ہیں، ڈی آئی جی کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ عبدالغفار قیصرانی کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیاہے،ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ انٹرنل سیکیورٹی عثمان خالد بھی کمیٹی کے رکن ہونگے۔