بھارتی انسانی حقوق پامالیوں کو اجاگر کرینگے، مشعال

اسلام آبا د: نگران وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی پامالیوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ دنیا بھر میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ میرے گھر اور دفتر کے دروازے مظلوم کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی زیر حراست نوجوانوں اور خواتین کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ اپنے مثبت کردار کے ذریعہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے رکھو ں گی۔