بلوچستان کی 5 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ : بلوچستان کی نگراں کابینہ کے ارکان نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ پہلے مرحلے میں بلوچستان کی نگراں کابینہ کے 5 ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ بلوچستان کی نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی اور سابق اراکین اسمبلی تقریب میں شریک ہوئے۔گورنرعبدالولی کا کڑ نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔حلف اٹھانے کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے ارکان کو مبارکباد پیش کی۔

پہلے مرحلے میں بلوچستان کی نگراں کابینہ کے 5 ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ حلف لینے والوں میں کیپٹن ریٹائرڈ زبیر جمالی، پرنس احمد علی ، امجد رشید، عبدالقادر بلوچ اور جان اچکزئی شامل ہیں۔