نگراں حکومت کی مدت کا فیصلہ اگلے چیف جسٹس کریں گے،عمرسومرو

کراچی: نگراں وزیرقانون سندھ بیرسٹرعمرسومرو کا کہنا ہے کہ موجودہ نگران حکومت کی مدت کا فیصلہ اگلے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کریں گے اور یہ فیصلہ 90 روز سے پہلے ہو جائے گا۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر قانون سندھ کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات سے متعلق فیصلہ عدالت پرمنحصرہے،نگران حکومت مقررہ مدت میں انتخابات کرانے کے لیے تیارہے الیکشن کمیشن جوشیڈول دے گا اس کے تحت انتخابات کرادیں گے ۔