دن میں گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں کیا،سوئی سدرن

کراچی بھر میں رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک گیس بند کی جاتی ہے

               
August 21, 2023 · شہر گزشت
گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کا اطلاق نومبر سے آئندہ سال مارچ تک ہوگا۔فائل فوٹو

گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کا اطلاق نومبر سے آئندہ سال مارچ تک ہوگا۔فائل فوٹو

کراچی: سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات کار مقررکرنے کی تردید کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ کراچی بھر میں رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک گیس بند کی جاتی ہے۔دن کے مختلف اوقات میں گیس سپلائی بند کرنے کے اوقات کارکے متعلق شیڈول غلط ہے۔