مریم نواز کو شوگر ملز کیس میں سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

 

اسلام آباد (اُمت نیوز) چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کو شوگر ملز کیس میں سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔
قومی احتساب بیور (نیب) نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی، سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
نیب کی جانب سے تحریری بیان عدالت میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب ترامیم کے بعد اس کیس پر دائرہ اختیار باقی نہیں رہا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خارج کے بجائے آرڈر شیٹ میں نمٹا دی گئی لکھا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں یہ آپ کو اچھا لگے گا۔