امریکی ڈالرکے مقابلے میں شامی پائونڈ کم از کم 20 فیصد تک مضبوط ہوا ہے، فائل فوٹو
امریکی ڈالرکے مقابلے میں شامی پائونڈ کم از کم 20 فیصد تک مضبوط ہوا ہے، فائل فوٹو

ڈالرکی اُڑان کا سلسلہ جاری،اوپن مارکیٹ میں 306 روپے کا ہوگیا

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے اضافے کے ساتھ 304 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 38 پیسے کی کمی کے ساتھ 296 روپے 75 پیسے کی سطح پر آیا، تاہم بعد میں ڈالر کی قدر میں بڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا اور ڈالر کی قیمت ایک روپے 68 پیسے اضافے سے 298   روپے 81 پیسے کی سطح پر آ گئی، جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 87 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا جب کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا تھا۔

پی ایس ایکس میں منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 47535 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جو بعد میں  199 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مزید بڑھ کر 47647 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔