آئی جی سندھ سے پولیس کے 3 اعلیٰ افسران کی ملاقات

کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختار سے کراچی پولیس چیف، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے ملاقات کی، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ عبدالقادر قیوم نے ٹریننگ امور سمیت ٹریننگ اسکولز، کالجز اور سینٹرز سے متعلق آگاہ کیا۔ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ خادم رند نے اسپیشل برانچ کی امن و امان سے متعلق ترجیحات کا احاطہ کیا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ہمیں ملکر آگے بڑھنا ہے، جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کو پرامن ماحول کی فراہمی میرا مقصد ہے، میکنزم کو مذید تقویت دی جائے۔

ادھر آئی جی سندھ نے اسپیشل برانچ کمپلیکس کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات، دفاتر میں جاری امور کا جائزہ لیا۔قبل اذیں ان کی آمد پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ خادم رند نے استقبال کیا۔اس موقع پر اسپیشل برانچ کے ایس ایس پیز انٹیلی جینس،سیکیورٹی اور سروے بھی موجود تھے۔آئی جی سندھ نے ہیڈکانسٹیبل راحیل کو عمدہ کارکردگی پر سی سی ون سند اور انعام دینے کا اعلان کیا۔