مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہیگا،عقیل صدیقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے میں آفیسرز ایسوسی ایشن کے دفتر کی بندش پر ساسا کا ہنگامی اجلاس صدر عقیل صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ کی طرف سے ساسا آفس کو بند کرنے کے معاملے پر غور کیا گیامتفقہ طور پر انتظامیہ کے اس عمل کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا گیا،اجلاس سے خطاب میں سا سا کے جنرل سیکریٹری
صفدر انجم جنرل سیکٹری نے کہا کہ انتظامیہ متعصبانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ نااہل انتظامیہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور ایئر لائن کی ری اسٹکچرنگ کے بل کے خلاف ملازمین کی احتجاجی تحریک میں ساسا کے بھرپور کردار سے خوف زدہ ہو کر اوچھے ہیتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ہم نااہل انتظامیہ پر واضح کرنا چاہیتے ہیں کہ ہم آپ کے ان منفی ہیتھکنڈوں سے مایوس نہیں ہوں گے۔ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک اپنا بھرپور احتجاج جاری رکھیں گے۔عقیل صدیقی نے انتظامیہ پر واضح کیا کہ ہمارا احتجاج تمہارے ان اوچھے فیصلوں سے نہیں روکے گا۔ انھوں نے سی ای او عامر حیات کو متنبہ کیا کہ فوراً ساسا کا آفس کھول دیں ورنہ تمہاری نااہلی کا پردہ چاک کر دیں گے ۔آپ نے پی آئی اے کو جس طری برباد کیا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا۔اجلاس میں قرار داد منظور کی گئی کہ ساسا نااہل انتظامیہ کے کسی دباؤ میں نیں آ ۓ گی اور اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔قرار داد میں پی آئی اے کے پاکستان بھر کے تمام آفیسرز کو احتجاج میں بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔