اسلام آباد: نگران وزیرِاعظم انوارالحق اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے بٹگرام میں چیئرلفٹ سے تمام آٹھ افراد کے بحفاظت ریسکیو پر اظہار تشکر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں شریک تمام افراد قوم کے ہیرو ہیں۔
نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ اورسابق وزیراعظم شہبازشریف نے ریسکیو آپریشن میں شریک پاک فوج، پاک فضائیہ، ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریسکیو میں شامل افسران، اہلکاروں اور رضاکاروں نے 8 قیمتی جانوں کے ساتھ آٹھ گھرانوں کی زندگی بچائی۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر مشکل آپریشن کو انتہائی پیشہ وارانہ انداز سے مکمل کرکے آپریشن میں شریک اہلکاروں، افسران اور رضا کاروں نے کئی ماؤں کی گود اجڑنے سے بچائی۔ انھوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں شریک تمام افراد قوم کے ہیرو ہیں، دونوں رہنماؤں نے مقامی لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف اور نگراں وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے بھی ریسکیو ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔