قرآن بے حرمتی، مسلم نوجوان نے ملعون کی درگت بنا دی

باکسنگ دستانے پہن سلوان مومیکا کو پیٹا، سویڈن میں ملعون بھی اپنے دفاع کے لیے آگے بڑھا ، زیادہ دیر ٹھہر نہ سکا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

               
August 23, 2023 · بام دنیا

اسلام آباد: سویڈن میں ایک مسلم نوجوان نے باکسنگ کے دستانے پہن کر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون سلوان مومیکا کی درگت بنا ڈالی۔ سویڈن میں مقیم ایک عربی نوجوان نے قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا کو سڑک پر باکسنگ کے دستانے پہن کر پیٹ دیا ۔

ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے عربی نوجوان سلوان مومیکا پر گھونسے برسا رہا ہے ۔ مومیکا بھی اپنے دفاع کیلئے آگے بڑھتا ہے مگر زیادہ دیر ٹھہر نہیں پاتا۔مومیکا نے 28 جون، 20 جولائی اور 15 اگست کو سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے کی گھناؤنی حرکت کی ہے۔