محکمہ موسمیات نے آج سے 27اگست تک بارشوں کی نوید سنادی

اسلام آباد(اُمت نیوز)محکمہ موسمیات نے آج سے 27 اگست تک ملک بھرمیں مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ راولپنڈی اٹک چکوال جہلم سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج سے 27اگست تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست کو بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی۔ شہر لاہور میں ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کا موسم قدرے بہترہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دسویں نمبر پر آگیا ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 111ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں اصافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فدا حسین 140, یوایس قونصلیٹ 120, مال روڈ 115, فیز 8 ڈی ایچ اے 110اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ، فیز 5 ڈی ایچ اے 108, جوہر ٹاؤن 103اے کیو آئی کی گئی ہے۔

23سے 27 اگست کے دوران آزاد کشمیرگلگت بلتستان گلیات اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،راولپنڈی اٹک چکوال جہلم سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔ چترال دیرسوات ایبٹ آباد ہری پورمانسہرہ کوہاٹ پشاور مردان صوابی نوشہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،24 سے 26 اگست کے دوران کرم لکی مروت ڈیرہ اسماعیل خان بنوں میانوالی سرگودھا خوشاب بھکرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 25 اور 27 اگست کے دوران ڈیرہ اوراس سے ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد شہراورگرد ونواح میں آسمان پر بادل چھائے ہوئے۔بادلوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔