لاہور (اُمت نیوز) لاہور بورڈ کی ہونہار طالبہ مریم نواز نے امتیازی نمبروں کے ساتھ نویں جماعت پاس کرلی ۔ یہ مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر نہیں بلکہ ان کی ہم نام ہیں ۔
مریم نواز ولد نواز احمد قادری نے لاہور بورڈ سے نویں جماعت کا امتحان پاس کیا ہے،
رزلٹ کے مطابق مریم نواز نے 550 میں سے 519 نمبر حاصل کئے ہیں جو کہ تقریبا 94% سے زیادہ کی اوسط بنتی ہے
امتحان میں کامیابی کا تناسب 99.35 فیصد رہا ۔اس امتحان میں 2 لاکھ 69 ہزار 493 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ نویں جماعت کا امتحان حکومت کی کووڈ پالیسی کے تحت لیا گیا تھا۔