اسلام آباد: سپریم کورٹ کے نئے سال کا 11 ستمبر سے آغاز ہو گا، فل کورٹ ریفرنس میں تمام جج صاحبان شرکت کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان اور اٹارنی جنرل فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کریں گے، اٹارنی جنرل، سینئر وکلا اور لا افسران بھی فل کورٹ ریفرنس میں شریک ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار بھی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔