کمیٹی دو دنوں میں معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی، فائل فوٹو
کمیٹی دو دنوں میں معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی، فائل فوٹو

رانی پور میں پیروں کی شامت آ گئی

رانی پور: پیر کی حویلی سے 20 سالہ شادی شدہ لڑکی کے لاپتا ہونے پر پولیس نے پیر سہیل شاہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔
ایس ایس پی خیرپور کے مطابق رانی پور کی حویلی سے لاپتا 20 سالہ لڑکی کے کیس کی تحقیقات میں پیر سہیل شاہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب کہ لڑکی کے گھر والوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں رانی پور کے ایک اور پیر کی حویلی سے 20 سال کی شادی شدہ لڑکی کے لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا۔لاپتا 20 سالہ لڑکی کے ورثا نے پیر سہیل احمد شاہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق قمبر کے علاقے مینا گائوں سے ہے۔

ان کی بیٹی شادی شدہ ہے اور میاں بیوی کے درمیان تنازع ہوا تھا، معاملہ حل ہونے تک پیر سہیل احمد شاہ نے لڑکی کو حویلی میں امانتاً چھوڑنے کو کہا تھا، ڈیڑھ سال قبل رانی پور حویلی سے اچانک فون کال کرکے آگاہ کیا گیا کہ لڑکی لاپتا ہوگئی ہے۔