اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو آج یا کل مُلاقات کی دعوت دیدی۔
چیف الیکشن کمشنر کو صدر کی جانب سے ملاقات کی دعوت ایک خط کے ذریعے دی گئی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے الیکشن روڈ میپ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خط کے ذریعے 24 اگست کو دن دو بجے مدعو کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن کو 24 اگست شام 3 بجے، 25 اگست دن11 بجے شہباز شریف کو اور آصف علی زرداری کو 29 اگست شام 3 بجے مدعوکرلیا۔
ملاقات میں حلقہ بندیوں، انتخابی فہرستوں، عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پربات کی جائے گی۔