لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان کے بارے میں اندر سے گواہیاں آ رہی ہیں۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن میں ملوث کو بچانے کیلیے چیف جسٹس سرگرم ہیں، اس وقت کے چیف جسٹس نوازشریف کو دیوار سے لگانے میں لگے تھے ،آج کے چیف جسٹس عمران خان کو بچانے میں لگے ہیں۔
نوازشریف نے کہاکہ سب کو معلوم ہے کہ اس شخص کو لانے والے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید تھے، اس ایک شخص کے لیے چیف جسٹس اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہا ہے۔
انھوں نے کہاکہ اس شخص کیلیے چیف جسٹس آف پاکستان اپنے کیریئر کو داﺅ پر لگا رہے ہیں،وہ جانتے ہیں یہ بندہ کرپٹ اور اس نے پاکستان کو تباہ کیاہے ،ثاقب نثار ریکارڈ پر ہیں کہ نوازشریف ، مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے ، عمران کو لانا ہے ۔