معلومات تک رسائی،محکموں کے سیکرٹریز سے رپورٹ طلب

 

 

کراچی: مسندھ ہائیکورٹ نے سرکاری محکموں میں معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد کرانے سے متعلق درخواست پر سیکریٹریز سے رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے بیان حلفی بھی جمع کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے انفارمیشن کمیشن کے سربراہ کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا، درخواست گزار ڈاکٹر مرتضیٰ کھوڑو نے موقف اختیار کیا کہ تاحال ویب سائٹس پر معلومات نہیں جاری کی گئیں، ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا حق ہے، درخواست کی مزید سماعت 30 اگست کو ہوگی۔