مکہ مکرمہ:بارش دوران عازمین عمرہ کے طواف جاری رکھنے کے روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے اور اﷲ تعالی کی حمد وثنا بیان کرتے رہے۔ طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں سے مسجد الحرام کے

صحن میں مختلف اشیا اڑ گئیں اور صفائی پر مامور عملہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گیا، مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں سمیت مکہ مکرمہ کے دیگر علاقے بھی زیر آب آ گئے۔ مکہ

ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے مناظر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف ، نماز کے مقامات ، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔