الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 
الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 

چیف جسٹس چیئرمین پی ٹی آئی کیلئےاپنا کیریئر داؤ پرلگا رہےہیں،نواز شریف

لندن: مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف نے الزام عائدکیا ہےکہ چیف جسٹس توشہ خانہ سےالقادر ٹرسٹ تک کرپشن میں ملوث شخص کوبچانےکیلئے سرگرم ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے چیف جسٹس اپنا کیریئر داؤ پر لگا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا چیف جسٹس چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے میں لگے ہیں، وہ جانتے ہیں یہ بندہ کرپٹ اور اس نے پاکستان کو تباہ کیا، اپوزیشن میں سوائے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے سوا کچھ نہیں کیا، اقتدار میں آکر بھی اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، امریکہ جا کرکہا جیل میں نواز شریف کےکمرے سے پنکھا، اے سی سب کچھ اتروادوں گا، دھرنوں کے وقت کہتا تھا نواز شریف کے گلے میں رسہ ڈال کر گھسیٹ کر نکالوں گا، اس شخص کیلئے چیف جسٹس پاکستان اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہے ہیں، کون نہیں جانتا اس کو لانے والے جنرل باجوہ اور جنرل فیض تھے، ثاقب نثار ریکارڈ پر ہیں کہ نواز شریف، مریم نواز کو جیل میں ڈالنا اورچیئرمین پی ٹی آئی کو لانا ہے، یہ ان لوگوں کا فیصلہ ہے، وہ کون تھے؟ جنرل باجوہ اور جنرل فیض تھے۔ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان نے ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا، ان کے بارے میں اندر سےگواہیاں آرہی ہیں، جسٹس شوکت صدیقی سینئر جج تھے، ان کی گواہی سے بڑا کیا ہوسکتا ہے۔