ٹھٹھہ(اُمت نیوز)ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب قومی شاہرہ پر ٹرک اور وین میں تصادم ہوگیا ہے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملا کاتیار پل کے قریب حیدرآباد سے ٹھٹھہ آنے والی مسافر وین کو ٹرک نے ٹکر مار دی ۔
ٹریفک حادثے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت سات افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین حیدرآباد سے ٹھٹھہ جارہی تھی جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔