رحیم یارخان (اُمت نیوز)پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں پرانی رنجش پر درجنوں افراد کی جانب سے شہری کو کمرے میں بند کرکے تشدد کیا گیا۔
ملزمان شہری پر تشدد کرنے کی ویڈیو بناتے رہے جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شہری پر تشدد کا واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا اور اطلاع ملتے ہی ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے نوٹس لے لیا۔
ملزمان نے شہری کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔